پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی سے استعفے لینے کا فیصلہ

پیر 30 جون 2014 12:20

پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی سے استعفے لینے کا فیصلہ

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوامیں پارٹی قیادت اور حکومتی بڑوں کو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے استعفے لینے کے بارے میں اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے جسکے تحت پی ٹی آئی کے ارکان کی ذہن سازی کے بعدان سے استعفے حاصل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ پختونخوا میں تحریک انصاف کے ارکان کوتو تاحال باقاعدہ طور پر اپنے استعفے پارٹی قیادت یاوزیراعلیٰ کے حوالے کرنیکی کوئی ہدایت نہیں کی گئی تاہم پارٹی قیادت اورحکومتی بڑوں کو یہ ہدایات ضروردی گئی ہیں کہ وہ اپنے ارکان کوذہنی طور پر تیارکرلیں جسکے بعد ان سے استعفے لے لیں تاکہ اگر اسمبلی کو تحلیل کرنے کے حوالے سے پارٹی کے اندرسے مخالفت کاسامنا ہوتو اس صورت میں مذکورہ استعفوں کواستعمال کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :