فیصل آباد، سڑک سے ملنے والی مشروب کی بوتل پینے سے دو لڑکیوں کی حالت غیر ہوگئی

اتوار 29 جون 2014 23:23

فیصل آباد، سڑک سے ملنے والی مشروب کی بوتل پینے سے دو لڑکیوں کی حالت ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) سڑک سے ملنے والی مشروب کی بوتل پینے سے دو لڑکیوں کی حالت غیر ہوگئی، متاثرہ لڑکیاں ہسپتال منتقل، عبداللہ پور کے علاقہ وحید پارک گلی نمبر 42کے رہائشی ذیشان کو گزشتہ رات سوساں روڈ سے کوکا کولا کمپنی کی ڈیڑھ لیٹر بوتل ملی جس نے گھر لاکر اہل خانہ کو پلادی ،بوتل پیتے ہی پندرہ سالہ سمیرا دختر حفیظ اور بیس سالہ سائرہ نسیم دختر غفار احمد کی حالت خراب ہوگئی اور وہ قے کرتے ہوئے موقع پر بے ہوش ہوگئیں دونوں متاثرہ لڑکیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :