مشترکہ اعلامیہ لانیوالے لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں،ماڈل ٹاؤن سانحہ میں جاں بحق ہونیوالوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا،پرویز رشید، اگر نیا کمیشن بنایا جائے تو پھر بھی مشترکہ اعلامیہ والے احتجاج کرتے رہے گے کیونکہ انکی سیاست ایسی ہے کہ دن کو لاش دفن کرتے ہیں تو رات کو اسکا کفن نکال لیتے ہیں، جب لال مسجد کا واقعہ ہوا تو اس دوران وزیرداخلہ انکا عزیز تھا کیا اس دوران استعفیٰ وزیرداخلہ سے لیا گیا تھا، طاہر القادری نے مشرف کے ریفرنڈم میں بھنگڑے ڈالے تھے لیکن ہم نے پھر بھی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ لیا تاکہ شفاف انکوائری ہو،گفتگو
اتوار 29 جون 2014 21:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر نیا کمیشن بنایا جائے تو پھر بھی مشترکہ اعلامیہ والے احتجاج کرتے رہے گے کیونکہ انکی سیاست ایسی ہے کہ دن کو لاش دفن کرتے ہیں تو رات کو اسکا کفن نکال لیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پرویز رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں طاہر القادری کی اے پی سی پر دیتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے میں زندگیوں سے محروم ہونے والے افراد کو حکومت کی جانب سے انصاف فراہم کیا جائے گا اور سانحہ میں ملوث افراد کو بھی حکومت سزا دے گی،لیکن مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے والوں میں کچھ افراد ایسے ہیں جنہوں نے مسلم لیگ(ن) کی انتخاب میں کامیابی کے بعد حکومتی ذمہ داری سنبھالنے کے فوری بعد استعفوں کا مطالبہ کرنا شروع کردیا تھا جبکہ مشترکہ اعلامیہ میں بعض لوگ پاکستان کے آئین اور قانون کو تسلیم ہی نہیں کرتے اور کچھ انتخابات میں شکست کھا کر بیٹھ گئے اور ان تمام کی حالت ایسے گورکن جیسی ہے جو دن کو قبر کھود کر لاش دفن کرتا ہے تو رات کو اس لاش کی قبر کھود کر کفن چوری کرلیتا ہے اور اس چوری والے کفن سے خرچہ چلاتا ہے،پرویزرشید نے کہا کہ مشترکہ لائحہ عمل لانے والوں کی ایسی سیاست ہے کہ کوئی بھی چھوٹا سا واقعہ ہو تو اس تمام کی ذمہ داری حکومت کے کندھوں پر ڈال دو اور عمران خان کی سیاست کی بنیاد تو حکومتی نکتہ چینی ہے جبکہ یہ لوگ مشرف کے بھی پرورشاہی ہیں اور تمام ترکیبیں مشرف کو بازیاب کرانے کیلئے ہی کی جارہی ہیں اور انکے الزامات میں کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.