شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 16 دہشت گرد ہلاک
اتوار 29 جون 2014 21:02
میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں کی بمباری سے 16 دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور پاک فوج کی تازہ کارروائی میں جیٹ طیاروں نے تحصیل میر علی میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 16 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جیٹ طیاروں کی بمباری میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے اور اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ میں اب تک طالبان کے اہم کمانڈروں سمیت سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور ان کے درجنوں ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے، شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے پیش نظر آپریشن کو اب تک فضائی کارروائی تک محدود رکھا گیا ہے لیکن آئی ڈی پیز کے انخلا کے مکمل ہوتے ہی دہشتگردوں کے خلاف بھرپور زمینی کارروائی بھی شروع کردی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.