سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ پر مسافروں کے عزیز واقارب کے داخلے پر پابندی لگادی

ہفتہ 28 جون 2014 22:38

سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹ پر مسافروں کے عزیز واقارب کے داخلے پر پابندی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کو رخصت کرنے آنے والے عزیز واقارب کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کے خدشات کے بعد تمام ملکی ایئرپورٹس پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک نیا ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ تمام ملکی ایئرپورٹس پر 6 جولائی سے خاندان کا ایک فرد مسافر کو رخصت یا استقبال کرے گا۔ عزیز واقارب کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نئے حکم پر عمل درآمد 6 جولائی سے ہوگا۔