ایف آئی اے نے 23.7ملین کی گیس چوری پکڑ لی

ہفتہ 28 جون 2014 21:48

ایف آئی اے نے 23.7ملین کی گیس چوری پکڑ لی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) ایف آئی اے کے ای جی او اے یونٹ اور سوئی گیس کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم نے بادامی باغ میں چھاپہ مار کر سپر سٹیل ری رولنگ ملز میں 23.7ملین روپے کی گیس چوری پکڑ لی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سکندر حیات کی سربراہی میں ٹیم نے بادامی باغ میں کامیاب کارروائی کر کے میٹر ٹمپر کر کے گیس چوری پکڑ لی اور 23.7ملین کا ڈیٹکشن بل جاری کر دیا گیا ہے جبکہ مالکان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :