چاند نظر نہیں آیا ، یکم رمضان المبارک پیر کوہوگی

ہفتہ 28 جون 2014 21:23

چاند نظر نہیں آیا ، یکم رمضان المبارک پیر کوہوگی

کراچی ، لاہور ، اسلام آباد،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون۔2014ء) رمضان المبارک کا چاندنظر نہیں آیا ، پہلا روزہ پیر کو ہوگا ۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس ہوئے ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر واقع محکمہ موسمیات کے کمپلیکس میں ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الررحمان نے کی ،محکمہ موسمیات کے ڈی جی عارف محمود ، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور منظور احمداور دیگر ارکان نے اجلاس میں شرکت کی ، اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے ۔

مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے مطابق تمام زونل کمیٹیوں کو ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امو رمیں ہوا جس نے تصدیق کی کہ وفاقی دارالحکومت کے اطراف کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی گواہی نہیں آئی ، لاہو رمیں زونل کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف حسن رضوی نے میڈیا کوبتایا کہ چاند نظر نہیں آیا اور پنجاب کے کسی علاقے سے رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ کوئٹہ میں ہونے والی زونل کمیٹی نے بھی بلوچستان بھر میں کہیں سے چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی ۔

متعلقہ عنوان :