پنجاب حکومت کا ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج، عوام کو 5ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ، شہبازشریف

ہفتہ 28 جون 2014 21:12

پنجاب حکومت کا ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج، عوام کو 5ارب روپے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کو رمضان المبارک کے دوران ریلیف فراہم کرنے کے لئے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان پیکیج کا اعلان کیاہے جس کے تحت عوام کو5ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

جس میں رمضان پیکیج پر عملدرآمدکے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلا 310روپے میں دستیاب ہوگا ۔اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹے کا تھیلا 330روپے جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا 660روپے میں ملے گا ۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ ایسوسی ایشنوں کے تعاون سے رمضان بازاروں میں گھی ، چینی ، انڈے اور چکن میٹ بھی مارکیٹ کے مقابلے میں سستے داموں دستیاب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

رمضان بازارو ں میں یوٹیلٹی سٹورز کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کسی کو ناجائز منافع خوروی اور ذخیرہ اندوزی کے ذریعے عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے -اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات پر متعلقہ اضلاع کے انتظامی افسران اور عملے کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی-۔

متعلقہ عنوان :