وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

ہفتہ 28 جون 2014 20:59

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جون۔2014ء) حکومت کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ گرم موسم اور ملک میں حالت جنگ کے حالات کی وجہ سے وزیر اعظم نوازشریف اور پنجاب حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے ۔اس حوالے سے وزیر اعظم نے اپوزیشن کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے کے پی کے حکومت کے خلاف تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کی مدد سے جمعیت علماء اسلام اور قومی وطن پارٹی کے ساتھ مل کر تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے میں تبدیلی کیلئے وزیر اعظم نے جے یوآئی کے رہنما اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرم درانی نے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے اور رمضان کے آخر تک پرویز خٹک کی حکومت کے خاتمے کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔دوسری طرف تحریک انصاف نے بھی پنجاب حکومت کو زیر کرنے کیلئے تمام اراکین صوبائی اسمبلی سے استعفے طلب کئے ہیں اور پنجاب اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے پارلیمانی لیڈر کے پاس اراکین نے اپنے استعفے جمع کرا دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :