ایران میں اسقاط حمل کو قابل سزا جرم،میاں بیوی کو پانچ سال کے لیے جیل جاناہوگا

ہفتہ 28 جون 2014 20:24

ایران میں اسقاط حمل کو قابل سزا جرم،میاں بیوی کو پانچ سال کے لیے جیل ..

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) یران کی مجلس شوریٰ نے ایک متنازعہ مسودہ قانون کی منظوری دیدی جس کے تحت ”ضبط ولادت“کے مرتکب مرد و خواتین کو دو سے پانچ سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

یہ قانون ایک ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے جب مرشد اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے آبادی میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے اور موجودہ آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کے خصوصی احکامات بھی متعدد مرتبہ سامنے آچکے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ضبط ولادت کیخلاف مسودہ قانون کی منظوری مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ)کے اجلاس میں دی گئی۔ بل کے حق میں 107 اور مخالفت میں 72 ووٹ ڈالے گئے جبکہ آٹھ ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیااس قانون کے تحت اسقاط حمل کو قابل سزا جرم قرار دیتے ہوئے شوہر، بیوی یا دونوں کو دو سے پانچ سال کے لیے جیل میں ڈالا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :