وزارت خزانہ نے آئی ڈی پیز کیلئے 2ارب روپے جاری کردیئے

ہفتہ 28 جون 2014 14:59

وزارت خزانہ نے آئی ڈی پیز کیلئے 2ارب روپے جاری کردیئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) وزارت خزانہ نے آئی ڈی پیز کیلئے دو ارب روپے جاری کردیئے ۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو پہلے ماہ چالیس ہزار روپے دیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے جاری ہونے والی دو ارب روپے کی یہ رقم وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر جاری کی گئی امدادی رقم میں بیس ہزار روپے رمضان پیکج بھی شامل ہے ۔۔