انٹرپول نے عزیر بلوچ اور بابا لاڈلا کے ریڈ وارنٹ جاری کردئیے

ہفتہ 28 جون 2014 14:07

انٹرپول نے عزیر بلوچ اور بابا لاڈلا کے ریڈ وارنٹ جاری کردئیے

لیوآن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء)انٹرپول نے حکومت پاکستان کی درخواست پر لیاری گینگ وار کے مرکزی کرداروں عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلا کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کا ریڈ وارنٹ11جون کو اور بابا لاڈلا کا ریڈ وانٹ 12جون کو جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریڈ وارنٹ میں عزیر بلوچ کو خطرناک ملزم بتایا گیا ہے جس کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 1977 اور پیشہ جرائم ہے، ریڈ وارنٹ کے مطابق عزیر بلوچ متحدہ عرب امارات، ایران، عمان اور جنوبی افریقہ جا چکا ہے۔

نور محمد عرف بابا لاڈلا کے ریڈ وارنٹ کے مطابق اس کی تاریخ پیدائش 10اکتوبر 1974 ہے، اس کا کوئی پیشہ نہیں لکھا۔ تاہم اسے ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث بتایا گیاہے۔ ریڈ وارنٹ کے مطابق بابا لاڈلا متحدہ عرب امارات اور ایران جاچکا ہے۔