گوجرانوالہ میں آٹھ سالہ بچی سے ریپ

جمعہ 27 جون 2014 22:09

گوجرانوالہ میں آٹھ سالہ بچی سے ریپ

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون۔2014ء)پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دو افراد نے آٹھ سالہ بچی کو مبینہ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔نجی ٹی وی کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ محلہ عثمان پارک میں محنت کش کی آٹھ سالہ بچی کو ملزمان نے اغوا کرکے ریپ کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

بچی کی چیخ و پکار سن کر اہلِ علاقہ پہنچے تو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے طبی امداد کے لئے بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ سیٹلا ئٹ ٹاؤن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔