عوام کی بلاامتیاز اور بے لوث خدمت بھی ایک عبادت ہے ‘ محمد شہبازشریف

جمعہ 27 جون 2014 21:57

عوام کی بلاامتیاز اور بے لوث خدمت بھی ایک عبادت ہے ‘ محمد شہبازشریف

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے ضروریہ، پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کے دوران منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی بلا امتیاز اور بے لوث خدمت بھی ایک عبادت ہے اورمسلم لیگ( ن) کی پنجاب حکومت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھا ہے، رحمتو ں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا تقاضا ہے کہ آپ سب رمضان پیکیج کے فوائد سے عوام کو مستفید کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں-الله تعالیٰ بھی آپ کو اس محنت اورخدمت کا اجر دے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کرنے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکا م لانے کے حوالے سے اچھی کارکردگی دکھانے والے اضلاع کے افسران اورعملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔