پاکستان بھارت بھائی بھائی لیکن دوستی ابھی دور ہے،برطانوی میڈیا

جمعہ 27 جون 2014 21:20

پاکستان بھارت بھائی بھائی لیکن دوستی ابھی دور ہے،برطانوی میڈیا

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) برطانوی میڈیانے کہاہے کہ پاکستان اوربھارت بھائی بھائی ہیں لیکن دونوں ممالک کی دوستی ابھی دورہے جبکہ اسی حوالے سے ایک بھارتی اخبار نے سوال اٹھایا ہے کہ کیاماں کے لیے محبت کی وجہ سے دونوں حریف پڑوسی ممالک کے درمیان نئے رشتے استوار ہو رہے ہیں؟برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نئے وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی بعض لوگوں نے تبصرہ کیا کہ ہندو قوم پرست ہونے کی وجہ سے نریندر مودی پاکستان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

دنوں طرفین کا کہنا ہے کہ ان کے سفارت کار بات چیت کر رہے ہیں، لیکن سیکریٹری خارجہ کی سطح پر اب تک مذاکرات شروع نہیں ہو سکے جس پر دنوں ممالک کے وزرائے اعظم نے اتفاق کیا تھا۔

(جاری ہے)

دہلی میں خیال کیا جاتا ہے کہ کسی قسم کی نئی بات چیت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایک ترجمان کے مطابق پہلے سے روڈ میپ یا طریق کار موجود ہے جس پر ہم نے دو سال پہلے اتفاق کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں رائے منقسم ہے لیکن پاکستان کی وزارتِ خارجہ چیزوں کو امید کی چمک دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایک پاکستانی اہلکار نے کہا کہ ہم واہگہ سرحد کے ذریعے سامان کی ترسیل پر غور کر رہے ہیں لیکن انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیکریٹری خارجہ کی ملاقات ہو جائے تو یہ روڈ میپ مذاکرات کا ایک کلیدی حصہ ہوگا۔بھارتی اہلکار نے کہا کہ اب اس کا دار و مدار پاکستان پر ہے کہ وہ واہگہ کی سرحد سے سامان کی ترسیل کی اجازت دے کر تعلقات میں بہتری کے لیے قدم اٹھائے جس کے جواب میں بھارت اسی قسم کا قدم اٹھائے گا۔

متعلقہ عنوان :