11ہزار پاکستانی خاندانوں نے افغانستان نقل مکانی کی، اقوام متحدہ

جمعہ 27 جون 2014 21:08

11ہزار پاکستانی خاندانوں نے افغانستان نقل مکانی کی، اقوام متحدہ

جنیوا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ گیارہ ہزار سے زائد پاکستانی خاندان افغانستان نقل مکانی کرگئے ہیں، شمالی وزیرستان میں آپریشن سے پانچ لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے یواین ایچ سی آر نے جاری ایک رپورٹ میں کہاکہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کی وجہ سے گیارہ ہزار سے زائد پاکستانی خاندان افغانستان نقل مکانی کر گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے کے مطابق نو ہزار ایک سو خاندان افغان صوبہ خوست میں پہنچے ہیں جبکہ دیگر دو ہزار خاندان صوبہ پکتیکا میں ہیں۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کی وجہ سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ان کی زیادہ تر تعداد نے پاکستان کے اندر ہی نقل مکانی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :