برطانیہ میں خاتون کی لاش موت کے چھ سال بعد فلیٹ سے برآمد

جمعہ 27 جون 2014 20:23

برطانیہ میں خاتون کی لاش موت کے چھ سال بعد فلیٹ سے برآمد

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) برطانیہ کے ڈورسییٹ علاقے میں ایک خاتون کی لاش ان کی موت کے چھ سال بعد ان کے فلیٹ سے برآمد کرلی گئی،اس خاتون کا نام این لیٹرم تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ70سالہ کی این کی موت کو وہ مشکوک نہیں مان رہی ہے۔ایک سرکاری افسر، رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اور دو تالا کھولنے والوں نے گرانڈ فلور پر واقع فلیٹ کا جب دروازہ کھولا تو وہاں سے لاش کے باقیات برآمد ہوئے۔

این کے ایک پڑوسی جان سٹینلی نے کہاکہ یہ بہت خوفناک ہے۔ اتنے وقت بعد بھی کوئی بھی اس جانب متوجہ کیوں نہیں ہوا؟ ایک اور پڑوسی ایونز روتھ نے کہاکہ اگر میں ایمانداری سے کہوں تو میں ابھی صدمے سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں دو دن تک خوف سے کپکپاتا رہا۔

(جاری ہے)

میں اس بات سے شرمندہ ہوں کہ ہم نے ان کا دروازہ کیوں نہیں کھٹکھٹایا یا ان کے غائب ہونے کی کہیں رپورٹ کیوں نہیں کی۔

اکیلے رہنے والے معمر افراد کی فلاحی تنظیم نٹٹ دی ایلڈرلی کے لف امیر کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی طویل مدت نے اسے کافی سنجیدہ بنا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا یہ واقعہ ہماری لیے شرمندگی کی بات ہے۔ یہ بات بہت عام ہو گئی ہے کہ معمر افراد کہیں اکیلے رہتے ہیں اور ان سے کوئی نہیں ملتا۔تھوڑا سا میل جول بھی اکیلے رہ رہنے والے بزرگوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :