بنوں ، سینکڑوں پولیو ورکروں کا رمضان میں پولیو مہم چلانے سے انکار

جمعہ 27 جون 2014 19:40

بنوں ، سینکڑوں پولیو ورکروں کا رمضان میں پولیو مہم چلانے سے انکار

بنوں(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون۔2014ء) بنوں کے سینکڑوں پولیو ورکرو ں ،لیڈی ورکروں نے رمضان میں پولیو مہم چلانے سے انکار کر دیا ہے ۔بنوں کے موسم اور رمضان میں عوامی ردعمل کی وجہ سے پولیو مہم نہیں چلائیں گے ۔ابھی تک 12 مہمات کے پیسے نہیں ملے ۔پہلے وہ ادا کئے جائیں ۔اے سی کمروں میں بیٹھے افسر صرف حکم چلاتے ہیں ہماری پروا نہیں کرتے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے کے باعث پولیو کا خطرہ بڑھنے کی بنا ء پر یکم جولائی سے خصوصی پولیو مہم چلانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔کیونکہ شمالی وزیرستان میں 54 پولیو کیس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور 9 کیس بنوں میں ہو چکے ہیں ۔دوسری طرف رمضان میں پولیو مہم چلانے سے بنوں کے سینکڑوں مرد خواتین پولیو ورکروں نے انکار کر دیا ہے اور حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ شدید گرمی اور بنوں کے کلچر کو مد نظر رکھتے ہوئے رمضان میں پولیو مہم چلانا نہ صرف مشکل ہے بلکہ نا ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

پولیو انچارج آفیسر عالمزیب خان نے پولیو ورکروں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ ہر صورت میں یہ مہم چلائیں گے۔ ڈی ایچ او آفس میں ہنگامی اجلاس میں تمام ورکروں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ مہم نہیں چلائی جائے گی ۔حکومت رمضان کی بجائے اگر عید کے پہلے روز بھی مہم رکھے ۔تو ہم چلانے کیلئے تیار ہونگے ۔پولیو ورکر روزینہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ خواتین کو عام حالات میں گھروں سے نکلنا مشکل ہوتا ہے رمضان اور گرمی دونوں کی وجہ سے کسی اور کو بچانے کیلئے کسی ہم خود کو ہلاک نہیں کر سکتے ۔

فرید خان اور شفیق خان نے بتا یا کہ بنوں میں اس وقت 14 ہزار سے زائد پولیوکے قطرے پلانے سے انکار ی لوگ موجود ہیں جب ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں گذشتہ 12 مہمات کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان میں چلائی جانے والی مجوزہ پولیو مہم عید کے بعد چلائی جائے

متعلقہ عنوان :