ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے لیے وفاق کا کے پی کے حکومت کو خط

جمعہ 27 جون 2014 17:11

ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے لیے وفاق کا کے پی کے حکومت کو خط

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) ملک بھرمیں ایک ساتھ رمضان المبارک کا آغاز کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو خط بھیج دیا ہے۔ صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ متفقہ فیصلے کے لیے ان کی حکومت ہر تعاون کو تیار ہے ۔ملک بھر میں ایک ہی دن پہلاروزہ رکھنےسےمتعلق وفاقی حکومت کی جانب سےخط صوبائی حکومت کو موصول ہوا ہے۔

جس کی تصدیق وزیر مذہبی امور خیبر پختونخوا نے کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر حبیب الرحمان نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں رمضان پہلے شروع نہ ہونے کی درخواست کی ہے۔ جبکہ پورے ملک میں ایک ہی دن رمضان شروع ہونے میں تعاون مانگا ہے۔صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ماہ رمضان کے متفقہ فیصلہ میں ہرقسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کو بھی رمضان کے معاملے پر اعتماد میں لینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ صوبائی حکومت نے ہفتے کی سہہ پہر چار بجے سے رات گیارہ بجے تک زونل روہیت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :