طاہرالقادری اور ان کی جماعت کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

جمعہ 27 جون 2014 16:14

طاہرالقادری اور ان کی جماعت کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے طاہر القادری اور ان کی جماعت کے اثاثوں کا رکارڈ مرتب کرلیا۔ 2004 میں طاہر القادری نے 99 لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے تھے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتب کیے گئے ریکارڈ کے مطابق طاہر القادری کا 2004 میں بینک بیلنس 33 ہزار، 85 لاکھ کا گھر اور پلاٹ تھے اور انہوں نے 99 لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے تھے۔ اس وقت کے ریکارڈ کے مطابق طاہر القادری کی ملک سے باہر کوئی جائیداد تھی اور نہ کوئی ذاتی گاڑی۔ سال 2010 میں عوامی تحریک کے اثاثوں کی مالیت 3 لاکھ 38 ہزار روپے تھی جبکہ آمدن ایک لاکھ 60 ہزار اور اخراجات دو لاکھ سے زائد تھے۔