پشاور، طیارے پر فائرنگ میں تحریک طالبان ملوث
جمعہ 27 جون 2014 15:03
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) پشاورائرپورٹ پر طیارے پر فائرنگ میں کالعدم تحریکِ طالبان کے دہشت گرد ملوث ہیں۔غیر ملکی ساختہ اسلحہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔طیارہ فائرنگ کیس پشاور میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔نجی ٹی کے مطابق پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں پی آئی اے کے طیارے پرغیر ملکی ساختہ ایم 16 گن سے فائرنگ ہوئی۔
پشاور کے نواحی علاقوں ماشوخیل اور سلیمان خیل سے تحقیقاتی ٹیموں کوگولیوں کے 24 خول ملے ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 8 سے دس کے درمیان تھی۔ طیارے پر فائرنگ میں کالعدم تحریک طالبان کا شاہد گروپ ملوث ہے، جبکہ سرچ آْپریشنز کے دوران ماشوخیل، سلیمان خیل اور سربند سے چند اہم گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی سے ملحقہ ماشوخیل، سلیمان خیل اور فقیرآباد کے علاقہ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹیں بڑھادی گئی ہیں۔ پی ائی اے کے طیارے پر 24 جون منگل کی رات فائرنگ کی گئی تھی۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسافر جاں بحق اور عملے کے دوارکان زخمی ہوئے۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.