بگ فورکا درجہ، پی سی بی کے دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی
جمعرات 26 جون 2014 23:06
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) آئی سی سی میں پاکستان کو بگ فورکا درجہ دینے کے بارے میں پی سی بی کے دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کی پریس کانفرنس میں پاکستان کا ذکر تک نہیں ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 سیریز کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ آئی سی سی کے بگ تھری گروپ میں پاکستان کو شامل کرکے اسے بگ فور بنا دیا گیا ہے جبکہ بھارت کے ساتھ 2015ء سے 2023ء کے درمیان چھ کرکٹ سیریز کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
سیریز سے ملنے والے ریونیو کا چوتھا حصہ پاکستان کو ملے گا لیکن آئی سی سی کی پریس کانفرنس میں پاکستان کو بگ فور کا درجہ دینے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا بلکہ پوری پریس کانفرنس میں پاکستان کا نام تک شامل نہیں تھا۔ دوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ سے جب سیریز کے معاہدے کے بارے میں گارنٹی دینے کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو بھارتی بورڈ نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اس طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.