Live Updates

بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ، عمران خان نے وزیر اعظم کی دعوت سے معذرت کر لی

جمعرات 26 جون 2014 12:00

بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ، عمران خان نے وزیر اعظم کی دعوت سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے دورہ بنوں کی دعوت سے معذرت کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے ملٹری سیکریٹری کے ذریعے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 27 جون کو بنوں میں ائی ڈٰی پیز کیمپس کے دورہ کی دعوت دی گئی جس سے انہوں نے معذرت کر لی ہے۔ عمران خان نے وزیر اعظم کو جواب میں کہا ہے کہ وہ بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کر چکے ہیں اور متاثرین کی بحالی تک وہ دورہ کرتے رہیں گے لیکن 27 جون کو بہاولپور میں پارٹی جلسے کی وجہ سے وہ بنوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :