سمر اسپورٹس فیسٹول میں ایتھلٹک کے مقابلوں میں بوائز 50میٹر میں محمد سعید نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بدھ 25 جون 2014 22:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء)ایس ایس بی حیدرآباد کلب کے زیر اہتمام سمر اسپورٹس فیسٹول میں ایتھلٹک کے مقابلوں میں بوائز 50میٹر میں محمد سعید نے پہلی، حمزہ نے دوسری، مصدیق مھٹی اور اریم انجم نے تیسری، 100میٹر میں علیان خانزادہ نے پہلی، محمد طحہ نے دوسری، حماد نے تیسری، 200میٹر سونو نے پہلی، مہدی نے دوسری ، محمد طحہ نے تیسری،400میٹر میں حسنین ملک نے پہلی، احسن ملک نے دوسری، دانیال نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،50میٹرون میں مروہ نے پہلی، مسکن نے دوسری، بختاور نے تیسری، 50میٹر ٹو میں میشال نے پہلی، ارمین نے دوسری، نشرہ نے تیسری، 50میٹر تھری میں خدیجہ ریحان نے پہلی، رفیعہ نے دوسری، یاشا نے تیسری ، 100میٹر میں فیضا ملک نے پہلی، مروک ممتاز نے دوسری، اقصیٰ میرانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹنڈو محمد خان عقیل احمد نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، فٹ بال کا مقابلہ حیدرآباد کلب ریڈ اور حیدرآباد بلیو کے درمیان ہو امیچ مقرر وقت تک برابر رہا میچ کا فیصلہ پیلنٹی کک پر ہوا ریڈ نے بلیو کو 2 گول کے مقابلے میں 3گول سے شکست دی،حیدرآباد کلب کے سینئر ممبر اسد اللہ شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سید راحت علی شاہ،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مخدوم ارشاد، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر حیدر رضا، ریحان خانزاداہ ،عقیل احمد، شکیل قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔