ہمیں 5 سالہ مدت پوری کرنے دی گئی تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے، وزیراعظم
بدھ 25 جون 2014 17:16
کوہستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ داسو پن بجلی منصوبہ ملکی ترقی کے عزم کا غماز ہے اگر ہمیں 5 سالہ مدت پوری کرنے دی گی تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ ضلع کوہستان میں داسو کے مقام پر 4 ہزار 320 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے آبی ذرائع مکمل طور پر بروئے کار لائے جائیں گے جب کہ داسو پن بجلی منصوبہ ملکی ترقی کے عزم کا غماز ہے جو ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا اور جلد ہی دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔
نواز شریف نے کہا کہ دریائے سندھ پر 40 ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے جا سکتے ہیں جب کہ اس وقت وہاں سے صرف 7 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ ضلع کوہستان میں داسو کے مقام پر پن بجلی کے اس منصوبے سے 4 ہزار 320 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی اور منصوبہ 2 مراحل میں مکمل ہوگا، حکام کے مطابق پہلا مرحلہ 5 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا جس سے قومی گرڈ میں 2 ہزار 160 میگاواٹ شامل ہوگی۔ دریا کے پانی کے بہاؤ سے چلنے والے اس منصوبے سے سستی بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی جب کہ عالمی بینک بھی داسو منصوبے کے لئے ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.