پشاور، پی آئی اے کی پرواز پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد گروپ کی شناخت کر لی گئی
بدھ 25 جون 2014 14:05
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) سیکیو رٹی ادار وں نے انکشا ف کیا ہے کہ جدہ سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پر فائرنگ درہ آ دم خیل کے مقامی گروپ نے کی ، فائرنگ بڈھ بیر کے علاقے مانی خیل سے کی گئی حملہ آوروں نے مانی خیل کی نہر سے طیارے کو فائرنگ سے نشانہ بنایا ۔
(جاری ہے)
بدھ کے روز سکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ منگل کے روز جدہ سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پر فائرنگ کرنے والے دہشتگردوں کے گروپ کی شناخت ہوگئی اور فائرنگ کرنے والا درہ آدم خیل کا مقامی گروپ ہے جو کہ مختلف قسم کی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہتا ہے واقع کے بعد درہ آدم خیل میں سرچ آپریشن کے دوران 250 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔
دوسری جانب ڈی جی سول ایوی ایشن نے طیارہ پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو کہ فائرنگ واقع اور فائرنگ سے طیارے کے نقصانات کا جائزہ لے گی ۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے پر فائرنگ بڈھ بیر کے علاقے مانی خیل سے کی گئی حملہ آوروں نے مانی خیل کی نہر سے طیارے کو فائرنگ سے نشانہ بنایا ۔۔مزید اہم خبریں
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.