ملک بھر میں سکیورٹی کے ہائی الرٹ احکامات جاری

بدھ 25 جون 2014 13:51

ملک بھر میں سکیورٹی کے ہائی الرٹ احکامات جاری

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) ملک بھر میں سکیورٹی کے ہائی الرٹ احکامات جاری کردیئے گئے ہیں شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کیخلاف جاری آپریشن میں فوج کی کامیابی کے بعد دہشتگرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور متعدد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پاک فوج نے شدت پسندوں کے درجنوں ٹھکانے بھی تباہ کردیئے ہیں جس پر بچے کچے دہشتگرد ملک میں افراتفری پھیلانے کیلئے اپنی کاروائی کرسکتے ہیں جس کے باعث ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اہم تنصیبات‘ شخصیات اور اداروں کی سکیورٹی کو ہر صورت میں فول پروف بنائیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔