پی اے ٹی کارکنوں سے تصادم، زخمی اہلکاروں کیلئے امدادی چیک

پیر 23 جون 2014 23:48

پی اے ٹی کارکنوں سے تصادم، زخمی اہلکاروں کیلئے امدادی چیک

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون۔2014ء) اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سے تصادم میں زخمی اہلکاروں کو اسپتال لایا گیا تو اہل خانہ بھی پہنچ گئے، زخمی اہلکاروں کی مرہم پٹی تو ہوئی ساتھ میں چیک بھی مل گئے۔

(جاری ہے)

اسپتالوں میں پڑے پولیس والے طاہر القادری کے کارکنوں سے پٹے، بیشتر کو پتھر اور کچھ کو ڈنڈے لگے، یہ انہونی اس لئے ہوئی کہ پولیس کو پوری طاقت سے ڈانگ سوٹے کی اجازت نہ تھی۔

زخمی اہلکاروں کے گھر والے خبر ملنے پر اسپتالوں میں پہنچ گئے اور دہائی دیتے رہے، اسپتالوں میں پولیس والوں کی پہلے مرہم پٹی ہوئی اور سرکار کی طرف سے انعامی چیک بھی دیئے گئے۔عوامی تحریک کے کارکنوں سے لڑائی تھمی، تو ڈنڈے پتھر سے محفوظ رہنے والے پولیس اہلکار ایئر پورٹ کی مسجد میں لیٹ کر آرام کرنے گئے

متعلقہ عنوان :