سعودی عرب، بھاری مقدار میں کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پیر 23 جون 2014 23:04

سعودی عرب، بھاری مقدار میں کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون۔2014ء) سعودی عرب کے کوسٹ گارڈ حکام نے جدہ بندرگاہ سے کوکین کی بھاری مقدار قبضے میں لے کرمنشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے میڈیا کو بتایا کہ انسداد منشیات پولیس نے کارروائی کر کے نصف ٹن کوکین مقدار ضبط کی ہے۔ یہ منشیات تجارتی سامان میں جنوبی امریکا کے ایک ملک سے سعودی عرب اور ایک دوسرے ملک بھجوائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ضبط کی گئی منشیات کے تجزیے کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 526 کلوگرام کوکین فوٹو کاپی کاغذ کے بنڈلوں میں چھپائی گئی تھی جسے ہفتے کے روز جدہ کی بندرگاہ پر ضبط کیا گیا۔کوکین اسمگلنگ کی سازش میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی انسداد پولیس کے ساتھ بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران غیر قانونی دھندے میں ملوث مزید عناصر کو بے نقاب کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :