حکومت جمہوریت کو خود سبوتاژکرنے سے گریز کرے، خورشید شاہ

پیر 23 جون 2014 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ حکومت غلطیاں کرنے سے گریز کرے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری جیسی غیرجمہوری قوتوں کا اصل ہدف ملکی معیشت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طاہر القادری کا انقلاب پیکیج سامنے آیا۔ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو مشکل میں پایا تو یہ کہہ کر حکومت کا حوصلہ بڑھایا جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت خود جمہوریت کو سبوتاڑ کرنے سے گریز کرے۔ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں۔ پی پی رہنما فرحت اللہ بابر بھی حکومت کی حمایت میں بولے۔ کہتے ہیں طاہر القادری نے کینیڈین آئین سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے۔ ان کا پاکستان آکر آئین کی پاسداری کروانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ سسٹم کو ڈی ریل کرنے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری جیسی غیرجمہوری قوتوں کا اصل ہدف ملکی معیشت ہے۔ ان کے انقلاب کا مقصد ملک میں فتنہ و فساد پیدا کرنا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون سے ٹکرانے والا ناکام ہوگا۔

متعلقہ عنوان :