سپریم کورٹ نےمشرف کانام ای سی ایل سےنکالنےکافیصلہ معطل کردیا

پیر 23 جون 2014 15:15

سپریم کورٹ نےمشرف کانام ای سی ایل سےنکالنےکافیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ان کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائی کورٹ کا حکم معطل کردیا۔

(جاری ہے)

جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ نے جامع فیصلہ دیا مگر سپریم کورٹ کے حکم کو ری پروڈیوس نہیں کیا۔ کیس کی مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی گئی ہے۔

جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل لارجر بینچ نے کیس سے متعلق فیصلہ دیا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جسے وفاق نے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :