ایک ہی دن روزہ اورعید کے لئے پختونخوا حکومت آج وفاق کو خط لکھے گی

پیر 23 جون 2014 14:28

ایک ہی دن روزہ اورعید کے لئے پختونخوا حکومت آج وفاق کو خط لکھے گی

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میں ایک ہی دن رمضان اور عید منانے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومت سے درخواست کی جائے گی کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو خیبرپختونخوا کی شہادتوں تک انتظار کرنے کا کہا جائے۔

(جاری ہے)

چند روز قبل خبر پختونخوا کے وزیر برائے مذہبی امور حبیب الرحمن کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس طرح گزشتہ سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صوبائی فیصلے کا انتظار کیا تھا اسی طرح اس سال بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی صوبائی کمیٹی کا فیصلہ آنے تک انتظار کرے اوراجلاس ختم نہ کرے جس کے لئے وفاقی وزیربرائے مذہبی امور کوخط لکھا جائے گا۔

اس سلسلے میں جب صوبائی وزیر سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہاکہ حکومت کوشش کررہی ہےکہ ایک ہی دن روزہ اورعید کا انعقاد ہو، اس سلسلے میں اجلاس بھی ہوا ہے اورامید کی جاتی ہے کہ روزہ اس بار ایک ہی دن ہوگا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 29 جون کو کراچی، بلوچستان اور خیبرپختونخواکے بلائی علاقوں میں چاند نظرآنے کاوقت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔