ریڈیو پاکستان میں افسر شاہی عروج پر، اعلیٰ عہدیدار دھڑلے سے اپنے رشتہ داروں کو نوازنے میں مصروف،سرکاری دفتر بیوی بچوں کا م مسکن بنا دیا، جاب رولز کی خلاف ورزی مشغلہ، ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک وطیرہ بنا دیا

اتوار 22 جون 2014 23:36

ریڈیو پاکستان میں افسر شاہی عروج پر، اعلیٰ عہدیدار دھڑلے سے اپنے رشتہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) سرکاری اداروں میں کرپشن،اقرباء پروری اور افسر شاہی کا بازار گرم،ریڈیو پاکستان میں ملازمین کا استحصال افسران اپنے رشتہ داروں،عزیزوں کو نوازنے میں مصروف، جاب رولز کی خلاف ورزی، ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک وطیرہ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دیگر اداروں کی طرح ریڈیو پاکستان میں بھی افسر شاہی اور ملازمین کے ساتھ غیر منصفانہ برتاؤ کا سلسلہ جاری ہے،انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک اعلیٰ عہدیدار اپنے رشتہ داروں کو نوازنے میں مصروف ہے،اعلیٰ عہدیدار کا آفس اس کے بیوی بچوں کا مسکن بنا ہوا ہے،خصوصی اجازت اور اختیارات کے ذریعے اپنی بیوی کو ماہانہ21سے زائد بکنگ دینے میں مصروف ہے جبکہ ریڈیو پاکستان کے جاب رولز کے مطابق کسی کو بھی4سے زائد بکنگک نہیں دی جاسکتی،کئی ملازمین ایسے بھی موجود ہیں جنہیں رولز کے تحت4بکنگ بھی نہیں دی جارہی،اعلیٰ افسران اپنے اختیارات اور متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے ملنے والے خصوصی اجازت نامے کے ذریعے اپنے رشتہ داروں کو نوازنے میں مصروف ہیں،جو بھی ملازم اپنے حق کیلئے آواز اٹھاتا ہے مختلف پابندیوں اور حربوں کے ذریعے اسے تنگ کرکے اس کے لئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :