گجرات، مخبری کا شبہ،والدین کے اکلوتے بارہ سالہ بچے کو فائرمارکرقتل کردیاگیا

اتوار 22 جون 2014 23:18

گجرات، مخبری کا شبہ،والدین کے اکلوتے بارہ سالہ بچے کو فائرمارکرقتل ..

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) مخبری کا شبہ،والدین کے اکلوتے بارہ سالہ بچے کو فائرمارکرقتل کردیاگیا،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ سابق نائب ناظم قلب عباس بٹ ،پروفیسرضیغم بٹ کا بھتیجا اور زاہدبٹ کا بارہ سالہ بیٹا حسن صادق گزشتہ رات تقریباً گیارہ بجے کسی کام سے گھرسے باہرنکلاتو اس کے محلہ دارعمران قریشی ولدمحمداسحٰق قریشی نے فائرمارکر قتل کردیا،سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے مقتول کے ماموں شیخ وقارالحسن کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرلیاہے،وجہ عناد بتائی جاتی ہے کہ ملزم عمران قریشی کو شبہ تھاکہ مقتول حسن صادق اس کی مخبری کرتاتھا،سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے،بارہ سالہ بچے کے قتل کی خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،صدمہ سے والدین اور عزیزواقارب پرغشی کے دورے، مقتول کو آہوں سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا۔