پشاور،پاکستان کے ذہین طلباء نے انتہائی محدود لاگت میں کارریسنگ کی دنیا کی سب سے مہنگی کاربناڈالی

اتوار 22 جون 2014 22:50

پشاور،پاکستان کے ذہین طلباء نے انتہائی محدود لاگت میں کارریسنگ کی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) پاکستان کے ذہین طلباء نے انتہائی محدود لاگت میں کارریسنگ کی دنیا کی سب سے مہنگی کاربناڈالی ہے انسٹی ٹیوشن میکینکل انجینئرنگ کے زیر اہتمام برطانیہ میں ہونیوالی فارمولا ون ریس کیلئے پاکستانی طالب علموں نے سترہ لاکھ روپے کی محدود لاگت سے ریسنگ کار بنائی ہے ،کراچی سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی ڈیزائن کردہ یہ ریسنگ کار خود طلباء ہی ڈرائیوکرینگے اور نو سے تیرہ جولائی کو مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے نمائندگی کرنے والے طلباء گذشتہ تین سالوں سے اس مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں اور اس مرتبہ انہیں اپنی پوزیشن کی بہتری کی امید ہے۔

(جاری ہے)

پشاور کے مقامی ہوٹل میں ریسنگ میں حصہ لینے والی اس منفرد کار کی نمائش کی گئی جس کا افتتاح صوبائی وزیر مال علی امین گنڈا پور اور وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی نے کیا اس موقع پر طلباء نے وزراء کو اپنی کاوشوں سے آگاہ کیا صوبائی وزراء نے طلباء کے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہمارے نوجوان کسی بھی شعبے میں کسی سے کم نہیں۔طلباء کی جانب سے بچوں کی دلچسپی کیلئے ریسنگ کار ویڈیو گیمز بھی رکھی گئی تھیں جس میں صوبائی وزراء نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :