شمالی وزیرستان آپریشن وقتی طور پر روکا جائے، عمران خان
اتوار 22 جون 2014 19:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں لوگ ابھی پھنسے ہوئے ہیں اس لئے وہاں آپریشن کو کچھ وقت کے لیے روکا جائے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ڈی پیز کو سات ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے دینے کا کہا گیاہے لیکن یہ رقم انتہائی کم ہے کیونکہ ایک خاندان 13 سے 14 افراد پر مشتمل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کرنے والے زیادہ ترافراد بنوں کی جانب آ رہے ہیں۔ " بنوں کی آبادی دس لاکھ سے زائد ہے اور پانچ سے چھ لاکھ آئی ڈی پیز کی وجہ سے شہر پر بوجھ بڑھے گا۔' وہاں کے اسپتال اتنے زیادہ افراد کو بوجھ نہیں اٹھا سکتے جب کہ رمضان کی وجہ سے اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
'انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوالیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 175 ارب روپے ملے ہیں، بڑے سانحے سے بچنے کے لیے ان میں سے 6 ارب روپے فوری طور پر خیبرپختون خواہ حکومت کو جاری کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے 6 لاکھ لوگ نکل مکانی کر رہے ہیں اور اب بھی وہاں سے لوگ پیدل آ رہے ہیں۔انہوں نے سندھ اور پنجاب حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شمالی وزیرستان سے آنے والے افراد کے لیے راستے بند نہ کریں کیونکہ یہ لوگ بھی پاکستانی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ کافی نہیں ہے، انہیں جیل بھیجا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.