سندھ اسمبلی میں طاہرہ آصف کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم کی مذمتی قرارداد متقفہ طور پر منظور

جمعہ 20 جون 2014 12:40

سندھ اسمبلی میں طاہرہ آصف کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم کی مذمتی قرارداد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایم کیو ایم کی رہنما کی ٹارگٹ کلنگ خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہنے والوں کے لئے کھلا چیلنج ہے۔

ایم کیو ایم کے رکن رؤوف صدیقی کا کہنا تھا کہ طاہرہ آصف کو گزشتہ کئی ماہ سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں اور انھوں نے پنجاب حکومت کو ان دھمکیوں کے حوالے سے آگاہ کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

اس کےعلاوہ ایم کیو ایم کے ممبران نے بازؤوں پر کالی پٹیاں باندھ کر سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اسمبلی کے باہر احتجاج بھی کیا۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ طاہرہ آصف کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن خیرالنسا مغل بے نظری بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بھی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔