عراق نے شدت پسندوں کے خلاف امریکا سے فضائی حملے کی درخواست کردی

بدھ 18 جون 2014 23:36

عراق نے شدت پسندوں کے خلاف امریکا سے فضائی حملے کی درخواست کردی

جدہ: عراق نے شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے امریکا سے فضائی حملوں کی باقاعدہ درخواست کردی ہے۔جدہ میں صحافیوں سے گفتگو میں عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے بتایا کہ عراقی حکومت نے باضابطہ طور پر امریکا سے درخواست کی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کرے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ درخواست دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ سیکورٹی معاہدے کے تحت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ عراق میں عسکریت پسند تنظیم ” داعش ” نے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل سمیت کئی دیگر شہروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ عراقی فوج دارالحکومت بغداد تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، تازہ کارروائی میں حکومت مخالفین نے ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔