سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیٹے سمیت 3 ہزار کارکنوں کیخلاف درج
بدھ 18 جون 2014 23:33
لاہور: لاہورپولیس نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے بيٹے سميت 3 ہزار سے زائد کارکنوں کے خلاف قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سميت کئی اور دفعات لگا کر ايف آئی آر درج کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک منہاج القرآن اور پولیس کے درمیان ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہرتجاوزات کے خاتمے کے معاملے پر ہونے والی جھڑپ کے دوران 2 خواتین سمیت 8 افراد کو کس نے گولیاں ماریں، پولیس نے واقعے کے حوالے سے خود ہی ايف آئی آر بھی درج کر لی جس میں کسی اور کو نہیں بلکہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسین محی الدین کو بطور مرکزی ملزم نامزد کیاہے۔
پوليس کے مطابق تمام ہلاکتیں پاکستان عوامی تحریک کے ان قائدین اور ان کے ساتھی کارکنوں کی فائرنگ سے ہوئیں، يعنی عوامی تحريک نے ہی اپنے کارکنوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کيا۔(جاری ہے)
ایف آئی آر میں ہنگامے کے ذمہ دار ڈاکٹر طاہرالقادری کے بيٹے کو ہی قرار دیا گیا جبکہ عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور، چیف سکیورٹی آفیسر سید الطاف شاہ کو بھی بطور مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے درج کردہ ایف آئی آر میں ایس ایچ او تھانہ فیصل ٹاؤن اور انسپکٹر رضوان قادر ہاشمی مدعی بنے ہیں جس میں مضحکہ طور پر پولیس نے عوامی تحریک کے کارکنوں کو آنسو گیس کے گولے برسانے کا بھی ملزم ٹھہرایا ہے۔ ایف آئی آر میں قتل،اقدام قتل،دہشت گردی،سرکاری کام میں مزاحمت ،مسلح ہو کر بلوہ کرنے،پولیس مقابلے،روڈ بلاک کرنا، ناجائز اسلحہ رکھنا اور دھمکیاں دینے سمیت نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی ہیں۔ ایف آئی آر میں پولیس کو مکمل طور پر بری الذمہ اور معصوم قرار دیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں عوامی تحریک کے 3 ہزار سے زائد نامعلوم کارکنان کو بطور ملزم بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ 53 کو شناخت کر کے ان کے کوائف بھی درج کئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.