مسلح افواج دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں، پرویز رشید

بدھ 18 جون 2014 16:50

مسلح افواج دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں، پرویز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تمام جمہوری قوتیں شمالی وزیرستان آپریشن کے حق میں ہیں اور مسلح افواج اسے کامیابی سے ہمکنار کریں گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وفاقی وزیر پرویز رشید سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت سی قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ جنگ میں دی جانیوالی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے بہترین مواقع موجود ہیں ۔پرویز رشید نے کہا کہ اس وقت ملک میں تمام جمہوری قوتیں شمالی وزیرستان آپریشن کی حامی ہیں اور مسلح افواج دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔۔