لاہورمیں ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پرفائرنگ

بدھ 18 جون 2014 15:38

لاہورمیں ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پرفائرنگ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین. 18 جون 2014) لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، طاہرہ آصف کو دو گولیاں لگیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر حملہ کیا گیا، موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے جدید ہتھیاروں سے طاہرہ آصف کی گاڑی پر فائرنگ کی، طاہرہ آصف کو دو گولیاں لگیں، جس سے وہ زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ایم این اے طاہرہ آصف پر مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن کے قریب فائرنگ کی گئی۔