پنجاب حکومت کے ایماء پر بے گناہ لو گو ں پر وحشیانہ تشدد کیا گیا، شرجیل میمن

بدھ 18 جون 2014 14:40

پنجاب حکومت کے ایماء پر بے گناہ لو گو ں پر وحشیانہ تشدد کیا گیا، شرجیل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بے گناہ اور نہتے عوام پر تشدد کرنے والوں کو جیل میں ڈالا جائے، پنجاب حکومت کی ایما پر بے گناہ نہتے عوام پر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام پر تشدد کرنے والوں کو جیل میں ڈالا جائے، مسلم لیگ نواز والے سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کسی عدالت نے لاہور واقعہ کا نوٹس نہیں لیا، پنجاب حکومت کے کہنے پرعوام پر تشدد کیا گیا، تھر کے قحط پر از خود نوٹس لیا جاتا ہے تاہم ماڈل ٹاوٴن سانحہ پر کیوں نہیں۔

متعلقہ عنوان :