شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے میں 6 افراد جاں بحق

بدھ 18 جون 2014 10:53

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے میں 6 افراد جاں بحق

شمالی وزیر ستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) تحصیل میران شاہ میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

امریکی قاتل طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقوں درگاہ منڈی اور طوری خیل میں ایک مکان اور گاڑی پر 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حملے کے بعد ڈرون طیاروں نے علاقے میں نچلی پروازیں بھی جاری رکھیں جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوس و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈرون حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں 2 ڈرون حملوں میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :