ماڈل ٹاؤن تصادم کے دوران پولیس کی موجودگی میں قیمتی گاڑیوں پر ہاتھ صاف کرنے والاشیرپنجاب نکلا

منگل 17 جون 2014 22:35

ماڈل ٹاؤن تصادم کے دوران پولیس کی موجودگی میں قیمتی گاڑیوں پر ہاتھ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون۔2014ء) لاہور ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن کے کارکنان اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم کے وقت قیمتی گاڑیاں توڑنے والے کا پتہ چلا لیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اس شخص کا نام گلوبٹ اور گلوبھائی کے نام سے مشہور ہے،تھانہ فیصل ٹاؤن لاہور کے قریب رہائش پذیر ہے،ان کا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے قریبی تعلق ہے اور مسلم لیگ(ن) کا سرکردہ رہنما ہے،انہیں شہباز شریف شیر پنجاب کہتے ہیں،پولیس کی موجودگی میں گلوبھائی قیمتی گاڑیوں کے شیشوں پر مسلسل ہاتھ صاف کرتے رہے اور پولیس ان کی موجودگی سے لاپرواہ نہتے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے میں مصروف تھی۔

متعلقہ عنوان :