اسلام آباد،عوامی تحریک نے پولیس تشدد بارے حکومت پنجاب کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو مسترد کردیا،جوڈیشل کمیشن منظور نہیں،شہداء کا قصاص لیں گے،ترجمان منہاج القرآن

منگل 17 جون 2014 22:35

اسلام آباد،عوامی تحریک نے پولیس تشدد بارے حکومت پنجاب کے جوڈیشل کمیشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک نے پولیس تشدد بارے حکومت پنجاب کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو یکسر مسترد کردیا،ترجمان منہاج القرآن کا کہنا ہے کہ ہمیں جوڈیشل کمیشن منظور نہیں ہے،شہداء کا قصاص لیں گے،ایک جاری بیان میں منہاج القرآن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کو حکومت کا جوڈیشل کمیشن کسی طور منظور نہیں ہے۔