عارف والا، بھائی نے دوسری شادی کی رنجش پر بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 17 جون 2014 22:30

عارف والا، بھائی نے دوسری شادی کی رنجش پر بہن کو فائرنگ کرکے موت کے ..

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون۔2014ء) بھائی نے دوسری شادی کی رنجش پر بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 353/EBکے رہائشی وزمیندار مختیار احمد جٹ کی بیٹی رفعت بی بی کو بھائی محمد احسان جٹ نے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا ملزم محمد احسان موقع سے فرار پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال عارفوالا پہنچا دیا پولیس کے مطابق رفعت بی بی کی دوسری شادی محمد طیب سے طے کی گئی تھی اور ملزم محمداحسان نے اسی رنجش کی بناء پر قتل کیا ۔مقتولہ رفعت بی بی کا ایک کمسن بیٹا بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :