اسلام آباد،لاہور واقعہ کے بعد سیاستدانوں نے ایک دوسرے کیلئے القابات اور خطابات تجویز کردئیے،شیخ رشید نے شریف برادران کو جمہوریت کش بھیڑئیے،سعد رفیق نے طاہر القادری کو مداری قرار دیدیا

منگل 17 جون 2014 22:13

اسلام آباد،لاہور واقعہ کے بعد سیاستدانوں نے ایک دوسرے کیلئے القابات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون۔2014ء) لاہور ماڈل ٹاؤن میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم کی وجہ سے کئی سیاستدانوں نے ایک دوسرے کیلئے نئے القابات اور خطابات تجویز کردئیے،شیخ رشید نے شریف برادران کیلئے جمہوریت کش بھیڑئیے ،خواجہ سعد رفیق نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو مداری ،چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پنجاب کا نریندر مودی،سعد رفیق نے الطاف حسین کو احسان فراموش کے خطابات سے نواز دیا