سانحہ لاہور پر طاہر القادری ملک میں آگ لگا سکتے تھے لیکن بڑے پن کا ثبوت دیا،چودھری شجاعت ،طاہرالقادری نے پرامن راستہ سے انقلاب کی منزل کو ترجیح دی ہم اس مشن میں ان کے ساتھ ہیں، بیان

منگل 17 جون 2014 21:51

سانحہ لاہور پر طاہر القادری ملک میں آگ لگا سکتے تھے لیکن بڑے پن کا ثبوت ..

اسلام آباد/ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور کے بعد اگر طاہرالقادری چاہتے تو ملک کے اندر آگ لگا سکتے تھے لیکن انہوں نے بڑے حوصلے اور تحمل کے ساتھ بڑے پن کا ثبوت دیا ہے اور اس خونی کارروائی کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے اور پرامن راستہ سے اپنی انقلاب کی منزل کو ترجیح دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ان کے اس مشن کو اپنایا ہے، ڈاکٹر صاحب انقلابی اصلاحات کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ہمیں بھی نیک نیتی کے ساتھ ان کا ساتھ دینا چاہئے، ہم ان کے اس مشن میں مکمل طور پر ان کے ساتھ ہیں ان کا جو فیصلہ ہو گا ہم ان کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :