شمالی وزیرستان آپریشن حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے،امریکا کی طرف سے حمایت کا اعلان

منگل 17 جون 2014 20:14

شمالی وزیرستان آپریشن حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے،امریکا کی طرف ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون۔2014ء) امریکا نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا ہے، حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہے تاہم امریکا اس کی حمایت کرتا ہے۔جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی ہمیشہ سے حمایت کرتا آیا ہے اور چاہتا ہے کہ حکومت ملک میں استحکام کے لیے اپنی رٹ قائم کرے،یہ آپریشن مکمل طور پر پاکستانی فوج کررہی ہے اور اسے سیاسی حکومت کی حمایت بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :