طاہر القادری کو کوئی نیا ڈرامہ رچانے کی اجازت نہیں دیں گے، رانا ثنااللہ

منگل 17 جون 2014 12:43

طاہر القادری کو کوئی نیا ڈرامہ رچانے کی اجازت نہیں دیں گے، رانا ثنااللہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو کوئی ڈرامہ رچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے ایسی صورت حال میں طاہر القادری کسی نے حلف لے کر اور کسی کی مجبوریی سے فائدہ اٹھاکر پانے ساتھ لائیں گے، انھوں نے خود تو اپنے لئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کررکھے ہیں لیکن اگر ان کے تماشے میں شریک عام لوگوں کو کچھ ہوگیا تو اس کی ساری ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر ہی عائد ہوگی، اس لئے پنجاب حکومت نے کینیڈین مولوی کو بہت اچھے طریقے سے روکنے کا پورا بندوبست کرلیا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم شریک ہے، عوام کو تحفظ دینے کے لئے سول اور عسکری قیادت نے تمام انتطامات کا بغور جائزہ لے کر پوری منصوبہ بندی کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے، انہوں نے کہا کہ حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لئے پولیس ، رینجرز اور فوج کے 3 حصار قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :